ایران

الہی اقدار کی جانب رجحان کا سال

ahmadiiاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے عیسائي ملکوں کے سربراہان مملکت اور کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی رہنما کے نام الگ الگ پیغامات ارسال کرکے کہا ہے کہ سال دوہزار گیارہ میں دنیا کا رجحان حقیقت انسان اور الہی اقدار کی جانب ہوگا۔صدر احمدی نژاد نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے اپنے تہنیتی پیغامات میں  کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ نیا سال پوری دنیا کے لوگوں کے لئے دوستی، امن، رواداری اور بھائی چارہ کا سال ہوگا ۔ صدر احمدی نژاد نے ان پیغامات میں کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہيں کہ انسانیت نئے سال میں انبیاء الہی کی تعلیمات کے بنیادی اصولوں کی طرف پلٹے گی اور تمام ابراہیمی ادیان کے پیروؤں کے درمیان امن ، محبت، آشتی اور بھائی چارے کا بول بالا ہوگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ان پیغامات میں اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ مصلح کل، منجی عالم، مہدی موعود کے ساتھ ساتھ حضرت عیسی علیہ السلام کے ظہور سے پوری دنیا میں عدل و انصاف قائم ہوگا صدر احمدی نژاد نے نئےعیسوی سال کی مناسبت سے اپنے پیغامات میں دنیا بھر کے موحدوں بالخصوص حضرت عیسی علیہ السلام کے پیروؤں کے لئے نیک تمناؤں اور کامیابیوں کی دعا کی

متعلقہ مضامین

Back to top button