وہابیت اسلام کے لئے بڑا خطرہ
قم کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا ہے کہ آج اسلام کو وہابیت سے سب سےزیادہ خطرہ لاحق ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے ادیان ومذاھب یونیورسٹی کے سربراہ ، کارکنوں اور اساتذہ سے ملاقات میں کہا کہ فرقہ ضالہ وہابیت کے پیرو مختلف ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو فریب دے رہےہیں اور یہ ادیان و مذاھب یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کوششوں کو ناکام بنائيں ۔ آیت اللہ جعفر سبحانی نے ادیان و مذاھب
یونیورسٹی کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اس یونیورسٹی کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اور حوزہ علمیہ قم کے طلباء نے اس ضرورت کو پورا کیا ۔ انہوں نے ادیان و مذاھب یونیورسٹی کے اساتذہ سے تاکید کہ وہ دنیامیں اعتقادی سطح پرہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ ہوکر اپنی علمی توانائي کو صیقل کرتے رہیں۔ قابل ذکر ہے ادیان و مذاھب یونیورسٹی تہران میں ہے اور یہ علمی ادارہ عالمی مجلس برائے تقریب مذاھب اسلامی کے تحت کام کرتا ہے۔ اس یونیورسٹی میں عام اسلام کے اھل سنت اور شیعہ طلباء تعلیم حاصل کرتےہیں۔