ایران

دشمن نہيں چاہتے کہ عالم اسلام میں اتحاد ہو

Rehbar_Khameneiرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے چابہار شہر میں دہشتگردانہ واقعے میں کئي افراد کی شہادت پر ایک پیغام جاری فرمایا ہے۔ اس پیغام میں آپ نے فرمایا ہے کہ ملت ایران نے دشمن کے ہدف کو پہچان لیا ہے اور جانتی ہے کہ سامراج یہ نہیں چاہتا کہ وہ عزت و سربلندی سے رہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی  کے نمائندے آیت اللہ قمی نے چابہار دہشتگردانہ واقعے کے شہیدوں کےجلوس جنازہ میں رہبرانقلاب اسلامی کا یہ پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس پیغام میں آیا ہےکہ دشمن نہيں چاہتے کہ عالم اسلام میں اتحاد رہے اور مسلمان طاقتورہوں۔ آپ نے فرمایا دشمن اسلامی اتحاد اور اس سبق سے ہراساں ہیں جو انقلاب عاشورا لوگوں کو دیتا ہے۔ اس پیغام میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہےکہ اگر کربلا میں امام حسین علیہ السلام شہید ہوسکتےہیں توآج بھی ایک ماں اپنے دوماہ کے بچے سمیت اور عورتیں ، مرد اور بچے خون میں غلطاں ہوسکتےہیں۔ آپ نے اس پیغام میں فرمایا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگي ہو اور اسلام اور دشمنان اسلام کے مابین یہ مسئلہ ہے۔ یادرہے چابہار میں بدھ کو عزاداروں پر دہشتگردوں کے حملےمیں انتالیس افراد شہید اور تراسی زخمی ہوئےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button