رہبر معظم نے ایک حکم میں آقائ سعیدی کو حضرت معصومہ کے حرم کا متولی مقرر کیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقائ حاج سید محمد سعیدی کو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے نورانی حرم مبارک اور اس سے وابستہ مراکز اور جائداد کا متولی منصوب کیا ہے۔آپ کی عظیم و اہم ذمہ داری یہ ہے کہ آپ سنجیدگی کے ساتھ اس صاحب کرامت بارگاہ اور اس سے وابستہ مراکز اور جائداد کی حفاظت و نگہداری کی تلاش و کوشش کریں اور حرم کے زائرین اور مجاورین کی آسائش و سہولیات فراہم کرنےکے لئے جد وجہد اور اہلبیت علیھم السلام کے معارف کی نشر و اشاعت، محرومین و مستضعفین کی خدمت اور علم و معنویت کے اس عظيم مرکز کی بہترانداز میں توسیع اور تعمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ایفا کریں۔








