ایران

لبنان کی مدد سے دریغ نہیں کریں گے،آیت اللہ خامنہ ای

saad_iranرہبر انقلاب اسلامی نے لبنان کو غاصب صیہونی کے مقابلے کے لیے فرنٹ لائن اور اہم ملک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک آباد کامیاب ممتاز اور ترقی کرتے ہوئے لبنان کا خواہاں ہے۔
حصرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تہران میں لبنان کے وزیراعظم سعد حریری اور ان کے وفد سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران لبنان کی ترقی و پیشرفت کے لیے کسی بھی مدد سے دریغ نہیں کرے گا، مزید فرمایا کہ لبنانی عوام کی کامیابی ایران کے لیے باعث مسرت ہے جس طرح لبنان کی مشکل اور دکھ بھی ایران کے لیے غم کا باعث ہو گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح لبنان پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیتوں اس غاصب حکومت جارحانہ عزائم کے جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ صیہونی حکومت اگر طاقت رکھے تو بیروت اور حتی طرابلس سے بھی عبور کر جائے گي تاکہ شام کا محاصرہ کر سکے لیکن غاصب اسرائیلی حکومت کو صرف حزب اللہ لبنان نے اس کام سے روک رکھا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لبنان وہ واحد عرب ملک ہے جو صیہونی حکومت کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے، مزید فرمایا کہ حزب اللہ لبنان وہ واحد عامل ہے کہ لبنان کے دشمن جس کے سامنے کھڑے ہونے کی توانائی اور طاقت نہیں رکھتے بنا بریں اس کی قدر کرنی چاہیے۔
حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ کے حکام کے ساتھ لبنانی حکومت کے اچھے تعلقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ان تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، لبنان کی وحدت اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے، فرمایا کہ لبنان کئی مذاہب پر مشتمل ایک ملک ہے کہ جہاں برسوں سے مختلف فرقوں اور ادیان کے پیرو محبت اور امن کے ساتھ رہتے چلے آ رہے ہیں لیکن بعض لوگ مذہبی تنازعات اور کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان سازشوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button