ایران

رضاکار فورس بسیج ایک عظیم ، ناقابل انکار اور بے مثال حقیقت

Aytullah-khameiniرہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے رضاکار فورس بسیج کو ایک عظیم ، ناقابل انکار اور بے مثال حقیقت قرار دیا ہے۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی نے آج عید غدیر اور رضاکار فورس بسیج کے دن کے موقع پر تہران کے ایک لاکھ دس ہزار بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران آج کے معاشرے میں رضاکار فورس بسیج کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ فرمایا کہ آج ایران میں عوام کی عظیم رضاکار فورس ایک عظیم، بے مثال اور ناقابل انکار حقیقت اور منظم و بامقصد تنظیم بن چکی ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے عسکری ، علمی ، ثقافتی اور آرٹس کے میدانوں  میں رضاکار فورس کے اراکین کی بھر پور شرکت کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ ہر میدان میں رضاکار فورس کے جذبے ، اخلاص ، ایمان ، شجاعت و بہادری ، قوت اور جدت پسندی کے ذریعے کارہاۓ نمایاں انجام دیۓ جاسکتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ تیس برسوں کے دوران دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ملت ایران کی ثابت قدمی کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ فرمایا کہ ان برسوں کے دوران ملت ایران مضبوط سے مضبوط تر اور اس کے دشمن کمزور سے کمزور تر ہوۓ ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے سازشوں سے مقابلے کے لۓ رضاکار فورس بسیج کی آمادگی کی ضرورت کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ بصیرت ، اخلاص اور رضاکار فورس کے اراکین میں موجود جذبے پر مبنی یہ آمادگی ماضی کی طرح ” ملت ایران کی کامیابی کے راز ” کے طور پرمحفوظ رہنی چاہۓ ۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید سعید غدیر خم کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ غدیر کا تعلق صرف شیعوں سے ہی نہیں ہے ، اہل سنت سے بھی ہے بلکہ اس کا تعلق تمام انسانوں سے ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اسلام چاہتا ہے معاشرے میں الہی احکام کو نافذ کیا جاۓ اور یہ کام قدرت الہی کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button