صدر احمدی نژاد کی ایران اور زیمبابوے کے تعلقات میں فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے علاقائی اور عالمی مسائل میں ایران اور زیمبابوے کے مشترکہ موقف پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔زیمبابوے کے وزیر خارجہ نےبھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی توانائیوں کو استعمال کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے اور وہ تہران کے ساتھ اپنے سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔








