ایران

سپرطاقتیں، استقامت کےسامنے بکھرجائيں گی

Ayatollah-Ahmad-Khatamiاسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید الاضحی منائي گئي۔ ملک کے ہرچھوٹے بڑے شہر اور دیہی علاقے میں عید کی نماز کے اجتماعت منعقد ہوئے۔ تہران میں عید کی مرکزی نماز آیت اللہ سید احمد خاتمی نے پڑھائي ۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ساری دنیا پر واضح کردیا کہ سوپر طاقتیں جنہوں نے شیشے کے مکانوں میں پناہ لے رکھی ہے  قوموں کی استقامت و مزاحمت سے بکھر جائيں گي۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی خطیب عید قربان نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے دنیا میں دو نظریات کمیونیزم اور لبرل ڈیموکریسی حکومت کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے کمیونیزم ختم ہوگيا اور لبرل ڈیموکریسی بھی زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ خطیب عید قربان نے کہا کہ امریکہ ایک زمانےمیں یہ سوچتا تھا کہ وہ مشرق وسطی میں یکہ تازی کرسکتاہے لیکن اس وقت امریکہ افغانستان اور عراق کے دلدل میں پھنس گيا ہے اور ان ممالک کے لوگ امریکہ سے متنفر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کی کا بھرم بھی حزب اللہ کے ہاتھوں تینتیس روزہ جنگ میں پاش پاش ہوگيا۔ خطیب عید تہران نے نئي حکومت تشکیل دینے پر عراقی عوام کو مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے آٹھ ماہ بعد عوام ، سبرآوردہ لوگوں نیز سیاست دانوں کی ہماہنگی سے سیاسی بحران ختم ہوا ۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے علاقے کے بعض ممالک کو مخاطب کرکے کہا کہ عراق میں بدامنی سے انہیں ہی نقصان ہوگا اور انہیں جان لینا چاہیے کہ مسائل ہمیشہ پوشیدہ نہیں رہتے اور ایک دن کھل کر سامنے آجائيں گے۔ خطیب عید قربان نے تمام مسلمانوں کو عید سعید قربان کی مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ عید سعید غدیر بھی نزدیک ہے اور یہ عید سعید خوشیاں منانے اور عیدی دینے کا موقع ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ عید غدیر کو بڑی شان و شوکت سے منائيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button