ایران

عراق میں امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کو شکست ہوئی ہے۔ آیت اللہ جنتی

aytullah-jannatiآیت اللہ جنتی نے عراق میں آٹھ ماہ کی تاخیر سے حکومت سازی کا خیرمقدم کرتےہوئے عراقی عوام کی بصیرت اور استقامت کو سراہا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ امریکہ اور علاقے میں اس کے ایجنٹوں کے دباو کے باوجود عراق میں حکومتی مناصب کی منصفانہ تقسیم کی گئی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے امید ظاہر کی کہ عراق میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد امن و امان کا نیا دور شروع ہوگا۔ خطیب جمعہ تہران نے رہبرانقلاب اسلامی کے حالیہ دورہ قم کا ذکرکرتےہوئے اس دورے کو تاریخ انقلاب اسلامی کا اہم موڑ قراردیا۔ آیت اللہ جنتی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے حالیہ دورہ قم کے  نیک اثرات بالخصوص قم پر یہ نیک اثرات توقعات سے کہیں زیادہ ہیں ۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ رہبر کے حالیہ دورہ قم سے دشمنوں کی جانب سے علماء ، مراجع تقلیداور ولایت فقیہ کے درمیاں اختلافات جیسے منفی پروپنگينڈے ناکام ہوجائيں گے، خطیب جمعہ تہران نے چار نومبر کو عالمی سامراج سےمقابلےکے قومی دن کی مناسبت سے نکالے گئے جلوسوں میں طلباء کی بھرپورشرکت کوسراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جواں نسل ہمیشہ ولایت فقیہ کی پیرو اور بابصیرت ہے اور اس نے رہبرانقلاب اسلامی کی ھدایات کے مطابق ہمیشہ بیداری کا ثبوت دیا اور سازشوں کوناکام بنایا ہے ۔

…….
/

متعلقہ مضامین

Back to top button