ایران

سعودی عرب کے حکام شدت پسند وھابیوں سے اپنا تعلق ختم کریں

Aytullah_Makarm_Shiraziحضرت آیت الله مکارم شیرازی نے متعصب و انتھا پسند وھابیوں کی طرف سے شیعوں کے خلاف ہو رہے اقدامات کی مذمت کی ہے اور سعودی عرب کے حکام و سربراہ کو اس سلفی شدت پسند گروپ سے اپنے تعلقات ختم کرنے کی نصیحت کی ہے ۔
 رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے ایران قم کے مسجد اعظم میں طلاب و علماء کے درمیان اپنے فقہ کے درس خارج میں سلفی وھابیوں کی طرف سے شیعوں کے خلاف کی جارہی تحریک و اقدامات کی شدت سے مذمت کی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : حال ہی میں سعودی عرب اور حجاج کی  طرف سے ایک خبر نشر ہوئی ہے کہ جس اندازہ ہوتا ہے کہ متعصب انتھا پسند وھابیوں نے ابھی بھی شیعوں کی اھانت کرنے سے پرھیز نہی کر رہی ہے اور شیعوں کے خلاف لکھ رہے ہیں اور نشر کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ شیعوں کے خلاف ایک چائینل بھی شروع کیا گیا ہے ۔
مرجع تقلید نے زرو دیتے ہوئے کہا : سعودی عرب کے سربراہ اور حکام کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سلفی انتھا پسند گروپ سے اپنے تعلقات ختم کر لے اور شیعوں سے متحد رہے اور اسلام کے دشمن اور صھیونی حکومت سے مقابلہ کرے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : سب سے اھم اور افسوس کی بات یہ ہے کہ انسان کو اپنے گھر دعوت دی جائے اور اس مھمان کے ساتھ بد سلوکی کی جائے یا اسے گالی دی جائے برا بھلا کہا جائے یہ لوگ جو حج کے لئے گئے ہیں وہ خدا کے اور تمہارے مھمان ہیں تم ان کے ذریعہ فائیدہ بھی اٹھاتے ہو اور ان کے خلاف سازش بھی کرتے ہو تم اپنے اس عمل سے ان کو اپنے خلاف برا پیش کر رہے ہو ۔
حوزہ علمیہ قم میں فقہ خارج کے اس استاد نے وھابیوں کا ساتھ دینا یا ان کے انتھا پسندی تحریک پر خاموش رہنا دنیا میں سعودی عرب کی بدنامی کا سبب ہے اور تاکید کی : تم لوگ ان انتھا پسندوں سے اپنا تعلق ختم کر لو جو اسلام اور علاقہ کے لئے مفید ہے
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ میں امید کرتا ہوں کہ وھابی اپنے اس غیر انسانی عمل کو ترک کر دینگے بیان کیا : اگر آپ کی دلیل قوی اور مضبوط ہے تو مناظرہ کیوں نہی کرتے مگو وہ تو یہ کام بھی ٹررسٹوں کی طرح انجام دیتے ہیں کہ ایک جگہ پر بم دھماکہ کرتے ہیں اور وہاں سے فرار ہو جاتے ہیں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے وضاحت کی ہے کہ امید کرتا ہوں کہ وہ لوگ جو غفلت کی نیند میں ہیں وہ بیدار ہو جائیں اور اس سے زیادہ اسلامی کو نقصان نہ پہونچائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button