ایران

پابندیاں نفسیاتی جنگ ہیں

ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےایران کےخلاف پابندیوں کوایک قسم کی نفسیاتی جنگ قراردیاہے۔رپورٹ کےمطابق صدراحمدی نژاد نےجمعرات کو تہران میں انیس ہزارسےزیادہ تعلیمی، تربیتی اورقرآنی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں ملت ایران کےخلاف پابندیوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ دشمن نفسیاتی جنگ چھیڑنےکی فکرمیں ہےتاکہ ملت ایران کااقتدارتوڑسکیں لیکن ملت ایران انھیں ناکام بنانےکافیصلہ کرچکی ہے۔
صدرمملکت نےمزیدکہاکہ جب ایک قوم نےاپنی صلاحتوں پریقین کرلیاہے توباہرکاکوئی بھی چاہے وہ تاریخ کی یکتاطاقت ہی کیوں نہ ہواس قوم کونقصان نہيں پہنچاسکتی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرنےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ ملت ایران نےایک بارپھراپنےتمدن سازجذبات کوحاصل کرلیاہےکہاکہ اس وقت ایران میں خوداعتمادی اور قومی اعتماد نفس اپنےعروج پرہے اوریہ تاریخ اوردنیاکی تعمیرکرےگا۔
صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نےاپنےبیانات کےدوسرےحصےميں اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ ہتھیاروں کےاستعمال کادورختم ہوچکاہےکہاکہ ہم نےدورہ نیویارک اور جنرل اسمبلی میں خطاب کےدوران بارہا تاکید کی ہےکہ کوئي بھی ملت ایران پرجارحیت کی ہمت نہیں کرسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button