ایران

مذاکرات ناکام ہوجائيں گے۔آیت اللہ رفسنجانی

rafsanjتشخیص مصلحت نظام کونسل کےسربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نےواشنگٹن کی بازی گری سے،صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کےدرمیان ہونےوالےبراہ راست مذاکرات کوناکام قراردیاہے۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نےآج (منگل) ریڈیو تہران نمائندےکوانٹرویودیتےہوئے ماضی میں ہونےوالےناکام سازبازمذاکرات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ گذشتہ برسوں کےتجربات سےثابت ہوتاہےکہ فلسطینیوں کےحقوق کی پامالی اورجھوٹ کی بناپریہ مذاکرات ناکام ہوجاتےہيں۔
ہاشمی رفسنجانی نےکہاکہ وہ جھوٹےوعدوں کےذریعےفلسطینیوں کوسازبازکی طرف موڑنےکی کوشش کرتےہيں جبکہ اس سےفلسطینیوں کےجہادی جذبات کوٹھیس پہنچتی ہے۔
فلسطینی انتظامیہ اورصیہونی حکومت کےدرمیان دوستمبرسےواشنگٹن میں براہ راست مذاکرات ہونےوالےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button