ایران

رہبر انقلاب اسلامی کے قیامگاہ پر حضرت امام حسن علیہ السلام کے میلاد کا انعقاد

Aytullah_khaminai_homeفرزند رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی قیام گاہ پر محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کل رات رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی قیام گاہ پر ہونے والی اس محفل میں چوٹی کے شعراء کرام اور ادبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ رہبر انقلاب اسلامی کے قیامگاہ پر ہونے والی جشن کی اس محفل میں شعرا کرام نے اور فرزند رسول  حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا جسے حاضرین نے سراہا اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے اپنے خطاب میں ذوق شعری کو نعمت اور عطیہ الہی سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ اس نعمت کا دوسری ظاہری نعمتوں سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران میں شعری ارتقا کو دیگر فنون کی ترقی و پیشرفت کا باعث قرار دیا اور فرمایا کہ شعر فن کے میدان میں زیادہ توانائی اور گہری استعداد رکھتا ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب کے بعد کی تاریخ پر ایک سرسری نگاہ ڈالی اور ایران کے سیاسی و سماجی حالات نیز مختلف حکومتوں کے اقتدار و زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا اس تمام تر عرصے کے دوران کسی بھی دور میں ملت ایران نے اپنے اردگرد کھڑے کردہ حصاروں کو اس انداز میں کبھی نہیں توڑا اور نہ کبھی اس طرح سربلندی کے ساتھ ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہوئی ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں فرمایا اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سیاسی فوجی میدانوں میں ملت ایران کی شجاعت ، دلاوری اور ہوشیاری نیز سماجی ترقی و پیشرفت کا ایران کی پوری تاریخ میں مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں ، موجودہ زمانے کی تصویر کشی کو شعر و شاعری اور فن و ہنر کی ذمہ دار قرار دیا اور فرمایا: اسلامی انقلاب نے ثقافت ، فکر اور آرٹ کی ترقی و پیشرفت کی راہیں کھولدی ہیں اور فن اس میدان کو مزید عمق گہرائی و گیرائی عطا کرسکتا ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر شعرا کرام کو نصیحت فرمائی کہ اپنے جذبات اور احساسات کے اظہار میں حدود و قیود پر توجہ دیں اور اپنے اشعار میں پاکیزگي فکر و نظر کو برقرار رکھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button