ایران

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی طرف سے 50ہزار ڈالر امداد

Aytullah_Makaram_Shiraziآیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے پاکستانی سفیر سے وعدہ کیا کہ وہ سیلاب زدگان کے لئے 50 ہزار ڈالر کی نقد رقم روانہ کریں گے۔
ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفیر ایم بی عباسی نے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی سے ملاقات کرکے انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ دی۔
سفیر نے اعلان کیا کہ ایک اور بڑے سیلاب کی پیشین گوئی ہوئی ہے اور ہم آپ کی مادی اور معنوی و روحانی امداد کے  خواہاں ہیں۔
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا: ہمیں پاکستان کے سیلاب زدگان کے مصائب سے آگاہ ہوکر صدمہ ہوا ہے، میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے دعا کرتا ہوں اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں درس تفسیر کے دوران بھی لوگوں سے کہوں گا کہ وہ مدد کریں۔
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے پاکستانی سفیر سے کہا کہ وہ پاکستان کے مسلم بھائیوں اور بہنوں کے لئے 50 ہزار ڈالر کی امداد ارسال کررہے ہیں۔
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے سفیر پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان میں اہل تشیع کے قتل عام کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا: ہم محسوس کررہے ہیں کہ جو لوگ دینی مدارس میں علوم دینیہ سیکھنے کا شوق لے کر آتے ہیں وہابیت انہیں دہشت گردی کی تعلیم دیتی ہے اور ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیروان اہل بیت علیہم السلام کے قتل عام کا سد باب کرے۔
قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں آیات عظام اردبیلی اور صافی گلپایگانی نے امداد رسانی کے لئے وجوہات شرعیہ سے استفادہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button