ایران

ڈاکٹرولایتی کی حزب اللہ کےسربراہ سےملاقات

Dr.Wilayatiبین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کےنمائندےڈاکٹرعلی اکبرولایتی نےحزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ سےملاقات کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کےمطابق علی اکبرولایتی نے گذشتہ رات بیروت میں سیدحسن نصراللہ سےملاقات میں لبنان ، فلسطین اورمشرق وسطی کی صورت حال کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کےسفیرغضنفررکن آبادی اور بعض ایرانی حکام بھی موجود تھے۔
ڈاکٹرعلی اکبرولایتی نے لبنان کےوزيرخارجہ علی الشامی سےبھی علحدہ ملاقات کی اور لبنان نیز پورےمشرق وسطی کےحالات کےبارےمیں گفتگوکی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button