ایران

ایران کے خلاف امریکہ کا ساتھ دینے والا ملک ایران کا دشمن تصور ہوگا

mahmood_ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کے جدید نقشہ میں جو ملک بھی شرکت کرےگا وہ ایران کا دشمن ہوگا اور امریکہ اور اس کے حامیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران مناسب تدبیر اور مؤثر اقدام کے ذریعہ جواب دےگا۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران احمدی نژاد نے پانچویں قومی خلاقیت فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کے جدید شوم نقشہ میں جو ملک بھی شرکت کر ےگا اسےایران کا دشمن تصور کیا جائے گا ، امریکہ اور اس کے حامیوں کوایران مناسب تدبیر اور مؤثر اقدام کے ذریعہ جواب دےگا۔ صدر نے کہا کہ ایران نے آج تک نہ  کسی ملک کے خلاف حملہ کیا ہے اور نہ کرےگا لیکن اگر کسی ملک نے ایران کے خلاف جارحانہ اقدام کیا تو ایرانی عوام اس ک ومنہ توڑ جواب دیں گے اور اس کے ہاتھ قلم کردیں گے۔ صدر نےکہا کہ ایرانی عوام نے اس سے قبل بھی اپنی تدبیر کے ذریعہ کئی فاسد طاقتوں کو شکست و ناکامی سے دوچار کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرےگی۔ صدر نےکہا کہ ہم آج تک تدبیر کے ذریعہ امریکہ اور اس کے حامیوں کو شکست سے دوچار کیا ہے اور اس کے بعد بھی انھیں جنگ کے ذریعہ نہیں بلکہ تدبیر کے ذریعہ شکست دیں گے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ہمارا مغربی ممالک کے ساتھ جھگڑا عالمی مدیریت پر ہے اور ہم مغربی ممالک کی یک جانبہ اور ظالمانہ مدیریت کو رد کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button