ایران

زاہدان:ناصبیوں کے حملے ،26عاشقان امام حسین (ع)شہید ،سینکڑوں زخمی

zahidanاسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان وبلوچستان کے صدرمقام زاہدان میں جمعرات کی رات جامع مسجد میں ہونےوالے دہشت گـرادنہ خودکش بم دھماکوں میں شہید ہونےوالوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ دوسوسے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ شہید اورزخمی ہونے والوں میں خاصی تعداد خواتین اوربچوں کی بھی ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ،زاہدان سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ کل رات جب زاہدان کی جامع مسجد میں سرکارسیدالشہداء حضرت امام حسین اورعلمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیھما السلام کے ایام ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد اوردعائے کمیل کا اجتماع جاری تھا اسی وقت ایک خودکش دہشت گرد نے جوعورت کے لباس میں برقعہ پہن کرمسجد میں داخل ہونا چاہتا تھا مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی حفاظت کے لئے کھڑے سیکورٹی اہلکاروں نے جب اسے روکا تواس نے خود کودھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعہ میں سیکوٹی کے کچھ اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پروگرام میں شریک عام شہری بھی شہید و زخمی ہوگئے دھماکے کی آوازسن کرمسجد کے اندر موجود مجمع جب شہداء اورزخمیوں کی امداد کے لئے باہر نکلا اسی وقت دوسرا دھماکہ ہوا جوبظاہر پہلے والے دھماکے سے بھی زیادہ زوردارتھا اس دھماکے میں خاصی تعداد میں لوگ شہید اورزخمی ہوگئے ۔
زاہدان شہر سے ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر شہریاری نے ذرائع کو بتایا کہ ان دہشت گردانہ واقعات میں 26 افراد شہید اورتین سو کے قریب زخمی ہوئے جن میں بعض کومعمولی زخم آئے اوربعض کی حالت بہت ہی نازک ہے جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ جمعرات کی رات کو زاہدان میں جامع مسجدمیں ہونےوالے دہشت گردانہ دھماکوں کی ذمہ داری ناصبی دہشت گرد گروہ جنداللہ نے قبول کی ہے جس کے سرغنہ عبدالمالک ریگی کوپچھلے دنوں اس کے مجرمانہ اعترافات اورماضی میں اس کے ذریعہ انجام دئے دہشت گردانہ اقدامات کی بنیاد پرپھانسی دے دی گئی ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکہ اورصہیونی حکومت کی ایماء پرکیا گیا ہے
ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹرشہریاری نے کہا کہ اس طرح کے اقدمات کے پیچھے امریکہ اورصہیونی حکومت کا ہاتھ ہے انھوں نے کہا کہ جنداللہ گروہ کے سرغنہ عبدالمالک ریگی نے بارہا اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ امریکہ اس کی تنظیم کوہرطرح کی مالی حمایت کررہا ہے
دوسری جانب زاہدان میں ہونے والی اس دہشت گردانہ واقعہ کی زاہدان کے شیعہ و سنی علماء اوراکابرین نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔زاہدان سے ہی ایک اورممبرپارلیمنٹ پیمان فروزش نے بھی جن کا تعلق اہل سنت سے ہے ان دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کے ذمہ دار استکبار کے ایجنٹ ہیں جنھیں ان کے کئے کی ہرحال میں سزا دی جائے گی پیمان فروزش نے کہا کہ عالمی استکبار کے ایجنٹوں نے ایک بار پھر دہشت گردانہ اقدامات کا ارتکاب کیا ہے لیکن انھیں جان لینا چاہئے کہ وہ بھی اپنے سابق دہشت گردسرغنہ عبدالمالک ریگی کی ہی طرح قانون کے شکنجے میں پھنس کراپنے انجام کو پہنچیں گے اوروہ کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے بچ کرنکل نہیں سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اندھادھند دہشت گردانہ اقدام کی ہرمسلمان اوربیدار ضمیر انسان مذمت کرتا ہے انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ صوبہ سیستان وبلوچستان کے مسلمان اپنے اتحاد کوپہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنا کراستکباری طاقتوں کے عزائم کوناکام بنادیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button