ایران

امریکہ ناکام، رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

Ayatollah-Syed-Ali-Khameneiرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی معنوی بنیاد کو گذشتہ تین دھائيوں میں اس انقلابی اور عوامی ادارے کی لچک اور قابل تحسین کارکردگي کا بنیادی سبب ہے۔رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ، عراق افغانستان لبنان اور فلسطین میں ناکام ہوچکا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ صیہونی حکومت  کے ساتھ اپنے تمام تربلند بانگ دعووں کے باوجود غزہ میں حماس کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔ اور یہ ایک امریکہ کی روزافزوں کمزوری اور زوال کی ناقابل انکار علامت ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف منظور کی گئي قرارداد اور کے ساتھ ساتھ مغربی حکام کے بیانات اور ان کی فوجی دھمکیوں کی طرف اشارہ کیااورفرما یامغربی حکام اس طرح گفتگو کرتے ہیں تاکہ ہم سمجھیں کہ ان کی دھمکیوں کے پیچھے خطرہ ہے البتہ دھمکیاں کھوکھلی ہوں یا حقیقی، اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لئے ہماری غیور قوم اور ملک کو ہرطرح کے حالات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ آج کی اس تقریب میں جو تین شعبان المعظم سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے انجام پائی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی حکام، افسران اور کمانڈر موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button