ایران

رہبر معظم کا سید فضل اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام

Aytullah-khameiniرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنان کے معروف عالم دین آیت اللہ آقائ حاج سید محمد حسین فضل اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم مجاہد آيت اللہ آقائ حاج سید محمد حسین فضل اللہ (رحمۃ اللہ علیہ) کی المناک رحلت پر مرحوم کے اہل خانہ، ارادتمندوں، دوستداروں ، لبنانی عوام، تمام لبنانی شیعوں  اور لاطینی امریکہ اور افریقہ میں مقیم لبنانیوں کو تعزيت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ یہ زحمت کش عالم دین ، سیاست اور دین کے میدان میں ایک مؤثر شخصیت تھے۔ لبنان ان کی گرانقدر خدمات اور برکات کو ہمیشہ یاد رکھےگا۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت و مقاومت کا امت اسلامی کی گردن پرعظيم حق و احسان ہے اور اس مجاہد عالم دین نے اپنی تمام عمر میں اسلامی مزاحمت و مقاومت کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کیا اور اس کی ہمیشہ حمایت اور مدد کرتے رہے۔ مرحوم اسلامی جمہوریہ ایران کے بھی  مخلص اورگہرے دوست ،حامی اور یار و یاور تھے۔ انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کے تیس سالہ دور میں مرحوم نے عمل اور رفتار و گفتار کے ذریعہ اپنی وفاداری کا شاندار ثبوت فراہم کیا۔
اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اس عزيز اور شریف سید کی روح پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائےاور مرحوم کو اپنے پاک و طاہر اجداد کے ساتھ محشور فرمائے۔
سید علی خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے آیت اللہ جنتی کو اپنا نمایندہ بناکر لبنان کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کےلئے لبنان بھیجا ہے۔ مرحوم آيت اللہ فضل اللہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کےلئےاسلامی جمہوریہ ایران کے وفد میں آیت اللہ جنتی کے علاوہ   عالمی مجلس براے تقریب مذاھب کے سربراہ آیت اللہ تسخیری، پارلمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی اور شہید فاونڈیشن کے سربراہ مسعود زریبافان صدر جناب احمدی نژاد کی طرف سے شرکت کررہےہیں ۔ آج لبنان کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ فضل اللہ کو بیروت کے جنوبی علاقے میں مسجد حسنین میں سپرد خاک  کیا جائے گا۔ان کے جلوس جنازہ میں عالم اسلام کی سیاسی اور مذھبی شخصیتیں شرکت کررہی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button