ایران

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں

Aytullah_Kashaniتہران کی مرکزی نماز جمعہ آج آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی کرنے کی ایک وجہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد ملکوں کی بیداری ہے ۔آیت اللہ کاشانی نے اسلامی  جمہوریہ ایران کےخلاف دشمنیوں اور قوموں کی بیداری میں امام خمینی رح کی راہنمائیوں نیز شہدا کی جانفشنیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا چونکہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرات دیکھ نہیں سکتے تھے لہذا  انہوں نے دشمنی شروع کردی ۔خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنوں کی دھمکیاں جاری ہیں اور ان دھمکیوں کو ملت ایران اپنے اتحاد و ہمت بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی کی درایت و دوراندیشی سے بے اثر بنادے گي۔ آیت اللہ کاشانی نے ایران کے ایٹمی معاملے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بعض مغربی ممالک  ایٹمی معاملے میں ایران پرانحراف کاالزام لگارہےہیں جبکہ ان کےپاس ایٹمی ہتھیارموجود ہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ملت ایران دشمنون کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگي ، آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ملت ایران صرف پرامن مقاصد کےلئے ایٹمی ٹکنالوجی کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم بالخصوص غزہ پرصیہونی غاصب حکومت کے انسانیت سوزاقدامات کا ذکرکرتےہوئے کہا کہ اگر عالم اسلام اور اسلامی حکومتیں بیدارہوجائيں اور اپنی ذمہ داری پرعمل کریں تو صیہونی حکومت کے جرائم پرروک لگ جائے گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button