ایران

پاسدار ان انقلاب اسلامی (بحری افواج)غزہ کے امدادی قافلے کے تحفظ کے لئے تیار

Irans_Islamic_Revolution_Guardsسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے غزہ کے تین سالہ محاصرے کو توڑنے کے لئے جانےوالے امدادی قافلے کے تحفظ کے لئے آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کا یہ اعلان اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل حملے کے بعد سامنے آیا ہے،کہ جس میں اسرائیلی جارحیت کے سبب 16امدادی کارکن جاں بحق ہوئے ۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے برائے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی حجۃ الاسلام علی شیرازی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گذشتہ ہفتے غزہ جانے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر غیر منسفانہ حملے کے سبب ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم لوگوں کی مدد کرے اور ایران کی بحری افواج امن کے امدادی قافلے کو مکمل تحفظ دینے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور ہر دم تیار رہیں۔شیرازی کاکہنا ہے کہ اگر رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے حکم دیا تو پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری افواج بھرپور قوت کے ساتھ اپنے فوجی دستوں کو امدادی قافلہ برائے محصورین غزہ کے ساتھ روانہ کر دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button