ایران

خطبہ نمازجمعہ تہران

Shiite_Friday-Prayer_Kazem-Seddiqiتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ صدیقی کی امامت میں اداکی گئي ۔خطیب جمعہ تہران آیت اللہ صدیقی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ تہران میں دی ففٹین سربراہی اجلاس کاانعقاد دنیامیں تہران کی اہم پوزیشن کو واضح کرتاہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ مغربی ممالک ایران کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کررہےہیں ڈی ففٹین اجلاس میں کم از آٹھ صدور کی شرکت ایران کی فعال سفارتکاری کا ثبوت ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے تہران میں منعقد کتابوں تئيسویں عالمی نمائش کاذکرکرتےہوئے کہا کہ کتاب نے ایرانی قوم کی افکار نظریات اور تمدنی ارتقا میں بنیادی کردار اداکیا ہے۔  انہوں نے تہران میں کتابوں کی نمایش کا اہتمام کرنےوالے افراد اور ادارے کا شکریہ اداکیا اور اسے ایک مبارک تحریک قراردیاانھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ تشنگان علم کی پیاس بجھائی جائے گی اورانقلاب کے مفاہیم حاکمیت دین کی خصوصیات اورانسانی زندگی کوشامل تمام امورجن کی تشفی حکومت الہی کی ذمہ داری ہے اورآج ولایت فقیہ کے زیرسایہ حکمفرما ہے لوگوں تک منتقل کئے جائيں گے ۔  خطیب جمعہ تہران نے ایران کے خلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے بارےکہا کہ یہ جنگ دین اور دین کے دشمنون کےدرمیان جنگ تھی۔ انہوں نے کہا اس جنگ کے مختلف پہلوں اور سپاہ اسلام کی جانفشانیوں کا ذکرکرنا نہایت ضروری ہے۔ خطیب جمعہ تہران نےتمام مسلمانوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھاکی شہات پرتعزیت پیش کی۔     

متعلقہ مضامین

Back to top button