ایران

ملت ایران اپنے حقوق پرڈٹی ہے

shiite_tehran_friday_prayers-300x202تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے نیویارک میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی پرمبنی   ایران کی عظیم ملت کا پیغام ساری دنیا تک پہنچا دیا ہے ۔آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوۓ این پی ٹی جائزہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے انجام پانے والے ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے دورے کو سراہا اور اسے اہم قرار دیتے ہوۓ کہا کہ صدر مملکت کا یہ دورہ ،  ان کی شجاعت اور شیطان اعظم کے گھر میں جاکر رہبر انقلاب اسلامی کا یہ فرمان سنانا کہ سب سے پہلا ایٹمی مجرم امریکہ ہے ، ایک لائق ستائش اقدام ہے ۔ خطیب جمعہ تہران نے مزید کہا کہ سامراجی طاقتوں، اور صیہونی حلقوں اور ذرائع ابلاغ کا غیظ و غضب بھی ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے اس دورے کے نتائج ہیں ۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعض ارکان کی جانب سے کۓ جانے والے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ملت ایران کسی دھمکی کی پرواہ کۓ بغیر این پی ٹی معاھدے میں بیان شدہ اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گی۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مزید کہا کہ ایران، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایٹمی کلب میں شامل ہوچکا ہے ۔اور اب تمہیں ایران کے ساتھ تعاون کی کیفیت اور بے تحاشا ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کے ہتھیار نابود کرنے کے سلسلے میں ایران کے ساتھ گفتگو کرنی چاہۓ ۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مسئلہ فلسطین کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ صیہونی ، اسلام کے مقابلے کے درپے ہیں ، وہ اسلامی عمارتوں کو منہدم کررہے ہیں اور وہ بیت المقدس کو مکمل طور پر یہودی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button