ایران

آیت الله سبحانی : شهید مطهری جوانوں کے لئے ایک بھتریں نمونہ ہیں

shiite_aytullah_jaffar-subhaniحضرت آیت الله سبحانی نے استاد شهید مرتضی مطهری احترامی و تعظیمی تنظیم کے ممبر سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جوانوں کو چاہئے جھان اسلام کے اس بزرگ مفکر و اندیشمند کو اپنا آئیڈیل بنائے کہا : یہ بزرگ شھید کام کرنے اور زحمت برداشت کرنے کے اعتبار سے بہت بلند مرتبہ و مقام رکھتے تھے ۔
حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے استاد شهید مرتضی مطهری احترامی و تعظیمی تنظیم  کے ممبروں کے درمیان اپنی تقریر میں جھان اسلام کے مشہور و بڑے مفکر کے احترام و تقدیس پر زور دیتے ہوئے کہا : اس بزرگ و نمایہ جھان اسلام کے مفکر کا احترام و تقدیس ایک مطلوب و پسندیدہ کام بتایا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس استاد نے شهید مطهری کو جوانوں اور معاشرے کے لئے ایک بھترین نمونہ جانا اور وضاحت کی : شهید مطهری علم کی بنا اور عمل کی جہت سے بھی جوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں اور نئے جوان نسل کو چاہیئے کہ اس بزرگ استاد کی کتابیں اور ان کی فکروں کی طرف زیادہ توجہ دیں ۔
انہوں نے اپنے طالب علمی کے زمانہ کے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا : آیت الله مطهری کا تهجد، اخلاص و زهد بہت ہی خاص تھا اور یہ بزرگ استاد علم آموزی پر خاص توجہ رکھتے تھے ۔
مرجع تقلید نے وضاحت کی : شهید مطهری کام کرنے اور زحمت برداشت کرنے میں بلند مرتبہ رکھتے تھے اور ان کی اس کوشش اور بلند ھمت کی بنا پر انہوں نے بے شمار با ارزش کتابیں لکھی ہیں جو آج کے معاشرے میں نھایت قابل توجہ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button