ایران

امریکہ جمہوریت اورانسانی حقوق کا دعوی کرنے کی پوزیشن میں نہیں

rehber

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ ملت ایران نے 1388 ہجری شمسی سال میں دشمن پر کاری ترین ضرب9 دی اور 22بہمن کے جلوسوں میں لگائی ۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل نئے ہجری شمسی سال کے پہلے دن مشہد مقدس میں حضرت امام رضا ع کے مرقد مطہر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں صدارتی انتخابات کے بعد کے واقعات سمیت گزشتہ ہجری شمسی سال کے دوران

 رونما واقعات کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ ملت ایران نے 9 دی اور 22 بہمن کی تاریخوں میں دشمن پر کاری اور تازہ ترین ضرب لگائی ۔ اور بائیس بہمن کے دن کا یہ کام بہت ہی عظیم کام تھا ۔ اور نو دی کو ملت نے اپنے اتحاد کا عظیم مظاہرہ کیا ۔ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ یہ عظیم کام ملت ایران نے بائیس بہمن اور نو دی کو انجام دیا ۔ اور انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینےوالوں نے جب یہ دیکھا کہ دشمن میدان میں اتر آیا ہے اور جب انہوں نے دشمن کے ناپاک مقاصد بھانپ لئے تو انہوں نے ان افراد سے متعلق اپنے خیالات پر نظر ثانی کی جن کے بارے میں وہ حسن ظن سے کام لیتے تھے اور وہ جان گئے کہ سیدھا راستہ یہ ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ بائیس بہمن کے دن ملت ایران نے ہم صدا ہو کر ایک ہی نعرہ لگایا تھا ، فرمایا کہ دشمنوں نے ملت ایران کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی بہت کوشش کی لیکن اپنی اس کوشش میں وہ ناکام رہے اور ملت ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور یہ ملت کی ایک کامیابی ہے ۔ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ بائیس خرداد یعنی ایران میں صدارتی انتخابات کے دن سے لے کر بائیس بہمن تک کا عرصہ باعث فخر اور سبق حاصل کرنے کا عرصہ تھا اور ملت ایران نے اس دوران نئی آگہی حاصل کی اور ملت ایران کی بصیرت میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا

 

متعلقہ مضامین

Back to top button