ایران

زاہدان میں مساجد اور امام بارگاہوں سمیت ایرانی پاسداروں پر حملے کرنے والا ماسٹر مائنڈجنداللہ کا سربراہ عبدالمالک ریگی گرفتار

shiite_abdul-malik-rigi_us_agent-300x216

ایران نے جنداللہ تنظیم کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں بم دھماکوں اور قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب عسکریت پسند تنظیم جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ریگی کو ملک کے مشرقی علاقے سے گرفتار کیاگیا، دوسری جانب فارس نیوز ایجنسی نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا کہ کارروائی میں عبدالمالک ریگی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ شیعت نیوز کے مطابق ایران میں جنداللہ کا

سربراہ عبدالمالک ریگی گرفتارکرلیا گیا۔ تنظیم جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو مشرقی ایران شہر زاہدان سے آج صبح گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی سیکورٹی فورسز نے زاہدان کے ہوٹل الامین پر علی الصبح چھاپہ مارا جہاں سے عبدلمالک ریگی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ جنداللہ کے سربراہ کی گرفتاری کے کئی گھنٹے بعد، ایرانی حکام نے خبرکی تصدیق کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ مصطفی محمدنجارنے صحافیوں سے گفتگوکرتےہوئےکہاکہ ریگی کوبیرون ملک اس وقت گرفتارکیاگیاجب وہ نئی تخریبی کاروائی کی تیاری کرر ہا تھا ۔اسلامی جمہوریہ کے وزیرداخلہ مصطفی محمدنجار نے کہاہے کہ دہشتگردگروہ کے سرغنہ ریگی کی گرفتاری علاقے پر ایران کے انٹلیجنس اورسیکورٹی تسلط کاثبوت ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مصطفی محمدنجار نے بیرجند میں صحافیوں سے ریگی کی گرفتاری کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ عبدالمالک ریگی ایرانی فورسز کے ہاتھوں ملک سے باہر ایک مناسب وقت پر گرفتار کرکے ملک لایاجاچکاہے۔۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے ایڈوکیٹ جنرل محمدمرضیہ نےفارس نیوزایجنسی کورپورٹ دیتے ہوئے کہاکہ اس دہشتگرد کوآج صبح ہونےوالی کاروائی میں گرفتارکیاگیا۔انھوں نے مزیدکہاکہ ریگی کوایک طویل مدت کاروائی کے بعد گرفتارکیاگیاہے اوروہ اس وقت ایران میں ہے ۔دہشتگرد گروہ جنداللہ نے ایران میں متعدد دہشتگردانہ کاروائیاں، مسلح ڈکیتی ، اغوا،تخریبی کاروائیاں اوربم دھماکےکئے ہیں۔اس دہشتگرد گروہ نے بارہا عام شہریوں ، سرکاری حکام اورایران کے عسکری حکام کو نشانہ بنایاہے۔جنداللہ نے اٹھارہ اکتوبرکو جنوب مشرقی ایران میں واقع صوبہ سیستان وبلوچستان کے پیشین میں دہشتگردانہ کاروائی کرکے سپاہ پاسداران انقلاب کے پندرہ کمانڈروں اورکئی قبائل کے سرداروں سمیت چالیس سے زیادہ افراد کوشہید کردیاتھا۔امریکہ کے اے بی سی ٹی وی چینل نے سن دوہزارسات میں پاکستان اورامریکہ کے خفیہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ اس گروہ کو ایران کوغیرمستحکم کرنے کے لئے تیارکیا گیاہے۔امریکی صحافی سائمن ھیرش نےجولائی دوہزارآٹھ میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیاتھا کہ امریکی کانگریس کے اراکین نے صدربش کوایک خفیہ خط لکھ کر دہشتگرد گروہ جنداللہ کوچارسوملین ڈالر کی مالی وعسکری مدد دلوائی تھی ۔واضح رہے کہ عبدالمالک ریگی ایرانی حکومت کوطویل عرصہ سے متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔اور زاہدان میں مساجد اور امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ایرانی فورسز پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا جنداللہ کے سربراہ پرپاسداران انقلاب پر خودکش حملے کابھی الزام ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں اس حملے میں تین ایرانی جرنیلوں سمیت باون سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق دو درجن سے زائد ایرانی سیکورٹی اہلکار اب بھی جنداللہ کی قید میں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button