ایران

ایران میں اکتیسواں جشن انقلاب، سامراج کی موت

shiite_revoulotion

آج پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتیسویں سالگرہ کا جشن استبکاری طاقتوں اورسرمایہ دارانہ نظام کے موت کا اعلان ثابت ہوا ۔آج گیارہ فروری کوپورے ایران میں ایسا محسوس ہواگویا مومن وانقلابی عوام کا امڈتا ہوا سیلاب ہے جو اپنے اسلامی وانقلابی اصولوں کی پاسداری کا عزم اوررہبرانقلاب وولایت فقیہ کی پیروی واطاعت کے اظہارکےساتھ سامراجی خس و خاشاک اوراس راستے میں موجود ہرطرح کی رکاوٹوں کوبہا لے جارہا ہے دارالحکومت تہران میں پیروجوان مردوخواتین حتی ماؤں اوروالدین کی گودوں میں موجود بچوں نے سڑکوں پرنکل کر اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کی مناسبت سے نکالی جانے والی بے مثال

 ریلیوں میں دسیوں لاکھ کی تعداد میں شرکت کرکے ایک بارپھر اسلامی نظام اورانقلاب کے دشمنوں کے منہ پرزوردار طمانچہ رسید کیا ہے ۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق آج پورا ایران امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے بتائے ہوئے اصولوں کی پاسداری اوراسی طرح رہبرانقلاب وولایت فقیہ کی اتباع کے اعلان کے نعروں کے ساتھ ساتھ امریکہ واسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گھنٹوں گونجتا رہا جس کی صدائے بازگشت آئندہ کئی ہفتوں مہینوں اورشاید برسوں تک باطل قوتوں کے ایوانوں کوہلاتی رہے گی ۔ آج پورے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں سبھی لوگ گھروں سے باہر نکلے، دشمن اورپوری دنیا پریہ ثابت کرنے کے لئے نکلے کہ اسلام وانقلاب کے دشمنوں نے ایک بار پھر ایران کے انقلابی عوام کوسمجھنے میں غلطی کی ہے ۔رہبرانقلاب اسلامی کے بقول ایران کے عوام کے دشمنوں کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ ابھی تک ایران کی قوم کوسمجھنے سے عاجزہیں ۔آج تہران میں نکالی جانے والی تاریخی وبے مثال ریلی میں صدرمملکت جناب احمدی نژاد، پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی اورعدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی سمیت تمام سول وفوجی شخصیات نے شرکت کی اورعوام کے شانہ بشانہ چل کردنیا اورخاص طورپردشمنوں اوران میں سرفہرست امریکہ برطانیہ اوراسرائیل پرواضح کردیا کہ ایران کے عوام اورحکام کے درمیان اختلاف کی تمہاری ناپاک خواہش تمہیں تمہاری قبروں تک لے کرجائے گی مگرکبھی پوری نہ ہوسکے گی۔ لوگوں کے ہاتھوں میں پلی کارڈ اوربینرزتھے جن پرامام خمینی کی امنگوں اوررہبرانقلاب اسلامی سے تجدید عہد اورانقلاب ونظام کے تئیں وفاداری کا اعلان درج تھا ۔ ساتھ ہی ایسے بے شمار پلی کارڈ اوربینرزلوگوں کے ہاتھوں میں تھے جن پرامریکہ برطانیہ وصہیونی حکومت سے نفرت وبیزاری کے نعرے درج تھے۔اس موقع پرجوانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک ایسا پرچم بھی اٹھا رکھا تھا جس کا طول سومیٹر اورعرض تین میٹرتھا ۔پورے ایران میں آج نکلنے والی ان ریلیوں سے امریکہ اوراس کے حواریوں کےلئے یہ بات صاف ہوجانی چاہئے کہ وہ ایران کے عوام اوران کے مکتب کا جوالہی اوراہل بیت کا مکتب ہے کبھی بھی مقابلہ نہیں کرسکتے اورنہ ہی ان کوان کے راستوں سے منحرف کرنے پرمجبورکرسکتے ہیں ۔جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرجناب احمدی نژاد نے چند روزقبل کہا تھا کہ گیارہ فروری کی تاریخ ایران کے عوام کی طرف سے استکباری اورسامراجی طاقتوں اورسرمایہ دارانہ نظام کی باضابطہ موت کے اعلان کی تاریخ ہوگی آج ایران کے عوام نے اپنے عزم وارادے اوردشمنوں کی گذشتہ اکتیس برسوں خاص طورپرایران کے حالیہ صدارتی انتخابات سے جاری سازشوں اورناپاک منصوبوں پرپانی پھیرکر ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ۔اب یہ مغربی ذرائع ابلاغ بالخصوص بی بی سی اورسی این این اورفاکس نیوزجیسے ذرائع ابلاغ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ استکباری اورسرمایہ دارانہ نظام کے جنازے کواٹھاکرلے جائیں اوردفن کردیں اوراس کے بعد وہ ایران کے عوام کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی خام خیالی میں مبتلاہونے کی کوشش نہ کریں ۔ آج تہرا ن کے آزادی اسکوائر اوراس کے اطراف میں موجود عوام کے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرجناب احمدی نژاد نے بھی واشگاف لفظوں میں یہ کہدیا ہے کہ اب تسلط پسندطاقتوں کی حیات کے دن ختم ہوچکے ہیں اوران کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔آج ان عظیم الشان ریلیوں کے اختتام پرکروڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ایک قرارداد پاس کرکے انقلاب و اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری اوراپنے حقوق سے کبھی بھی پیچھے نہ ہٹنے اوراسی طرح فلسطین وعالم اسلام کی دیگرمظلوم اقوام کی حمایت کے اپنے اصولوں پرکاربند رہنے نیزدشمنان اسلام وسامراجی طاقتوں سے اپنی نفرت وبیزاری کا اعلان کیا ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button