مقالہ جات

امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔وہابی دہشت گرد گروہ جند اللہ کے سربراہ ریگی کا اعتراف

shiite_regi_iran

وہابی دہشتگرد گروہ کے سرغنہ عبدالمالک ریگی نے اعتراف کیاہے کہ امریکہ نے اس کی ہرطرح کی مدد کاوعدہ کیاتھا۔ریگی نے اعتراف کیاہے کہ جارج بش کے دورصدارت میں امریکیوں کی طرف سے رابطہ کیا گیا تھا اور امریکہ میں صدارتی انتخابات اوراوبامہ کے برسراقتدارآنے کے بعد بھی پاکستان کے شہر کوئٹہ میں امریکی ایجنٹوں نے اس سے رابطہ کیا۔شیعت نیوز کے مطابق ریگی نے امریکی حکام سے دبئی میں ملاقات کےلئے امریکی ایجنٹوں کی درخواست کی جانب اشارہ کیا اورکہاکہ امریکی ایجنٹوں نے اسے مالی وفوجی امداد کایقین دلایاتھا ریگی نے اعتراف کیاکہ امریکیوں نے اسے اسلحہ فراہم کرنےاورایران کی سرحد کے قریب افغانستان میں اڈہ قائم کرنےکابھی وعدہ کیاتھا۔وہابی دہشتگردگروہ کے سرغنہ ریگی نے اپنے اقبال جرم میں کہاہے کہ امریکیوں نے اسے اعتماد میں لیتے ہوئے کہاتھا کہ قرقیزستان کے شہر بیشکک کے قریب مناس نامی ان کافوجی اڈہ ہے جو وہ اسے دے سکتے ہیں ۔ریگی نے دبئی میں امریکی ایجنٹوں سے اپنی ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے ایران کے بارے میں واشنگٹن کے حکام کی حساسیت کا ذکرکیا اورکہاکہ دبئی میں امریکی ایجنٹوں نے اس سے کہا کہ ایران اپنی راہ پرچل رہاہے اورموجودہ حالات میں ہمارے لئے اہم ایران کامسئلہ ہے نہ کہ القاعدہ اورطالبان کا۔عبدالمالک ریگی نے کہاکہ امریکیوں نے اس سے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ براہ راست حملہ نہیں کرسکتا مگرواشنگٹن ریگی گروہ کی ہرممکن مددکرے گا ریگی نے بتایاکہ دبئی میں امریکی ایجنٹوں نے بتایاکہ سی آئی اے نے، ایران کے اسلامی نظام کی مخالف ان تمام تنظیموں کی حمایت اورمدد کرنےکافیصلہ کیاہے جن میں لڑنے کی صلاحیت ہے ۔واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ کاسرغنہ عبدالمالک ریگی کوجس نے امریکہ ، کچھ مغربی ممالک اورعلاقائی ممالک کی مالی وفوجی مدد سے ایران کے مشرقی علاقوں میں بدامنی پھیلارکھی تھی، منگل کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی فورس نے ایک بہت ہی پیچیدہ کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button