یمنی فوج کی شاندار پیش قدمی، جزیرہ میون سمیت آبنائے باب المندب پر مکمل کنٹرول

11 ستمبر, 2026 19:08

شیعیت نیوز : فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) نے ایک مقامی عہدیدار کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج اور مجاہدین نے اہم اسٹریٹجک مقام ‘جزیرہ میون’ کا کنٹرول کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا ہے۔ اس عظیم پیش قدمی کے بعد یمنی فورسز نے عالمی تجارتی گزرگاہ آبنائے باب المندب پر اپنا کنٹرول مکمل کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جزیرہ میون آبنائے باب المندب کے داخلی راستے پر واقع ایک انتہائی حساس اور اہم مقام ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اس جزیرے پر یمنی فورسز کا کنٹرول خطے کی بحری صورتحال اور دفاعی مساوات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کی بڑی کامیابی، تعز اور الحدیدہ سے سعودی فورسز کا صفایا

دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور مجاہدین باب المندب میں واقع ساحلی شہر ‘ذوباب’ تک بھی کامیابی سے پہنچ گئے ہیں۔ ادھر المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ اسٹریٹجک شہر ‘المخا’ مکمل طور پر یمنی فوج کے کنٹرول میں ہے، وہاں حالات معمول پر آ چکے ہیں اور سرکاری اداروں نے اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

7:31 شام ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔