یمنی مسلح افواج کی بڑی کامیابی، تعز اور الحدیدہ سے سعودی فورسز کا صفایا

11 ستمبر, 2026 19:06

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کی کمانڈ نے ایک تفصیلی بیان میں گزشتہ دنوں سعودی حمایت یافتہ عناصر کے خلاف جاری جنگ میں حاصل ہونے والی اہم اور شاندار کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

یمنی مسلح افواج کی کمانڈ کے مطابق مجاہدین نے کامیاب کارروائیوں کے دوران صوبہ تعز اور الحدیدہ کے 6 اہم علاقوں سے سعودی فورسز کو مکمل طور پر نکال باہر کیا ہے، جن کا مجموعی رقبہ 5400 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی حمایت یافتہ فورسز کے 7 فوجی گروپوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جن میں 38 بٹالین شامل تھیں، جبکہ ان کارروائیوں میں دشمن کے سینکڑوں اہلکار ہلاک، زخمی یا گرفتار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی مالیاتی نظام پر دنیا کا اعتماد تیزی سے کم ہو رہا ہے، سید عباس عراقچی

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یمنی فورسز نے مغربی ساحل پر سعودی حمایت یافتہ عناصر کی قید میں کئی سالوں سے موجود متعدد قیدیوں کو بھی بحفاظت آزاد کروا لیا ہے۔ مزید برآں، یمنی مسلح افواج نے اللہ کی نصرت سے سعودی جنگی طیاروں کے خلاف 32 بھرپور دفاعی کارروائیاں انجام دیں اور ان کے 9 طیاروں کو فضا میں ہی مار گرانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

7:32 شام ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔