علامہ ملک اعجاز حسین نجفی کی 68 سالہ دینی و علمی خدمات پر خراجِ تحسین اور اعزازی شیلڈ
شیعیت نیوز : جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام قرآن و حدیث کے 18 ویں سالانہ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ عالم دین اور سربراہ دارالعلوم الجعفریہ علامہ ملک اعجاز حسین نجفی کو ان کی شاندار علمی، دینی اور تدریسی خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔
تقریب میں ملک بھر سے جید علماء کرام، فضلاء اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین، بالخصوص مولانا انیس الحسن خان نے علامہ اعجاز نجفی کی 68 سالہ تدریسی خدمات، بالخصوص نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے ان کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ کی زندگی علم و عمل اور نسلِ نو کی تربیت کے حسین امتزاج کی عکاس ہے۔
مزید پڑھیں : ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی حملہ؛ او آئی سی میں ایرانی مشن کی شدید مذمت
مقررین نے واضح کیا کہ پیرانہ سالی اور علالت کے باوجود ان کا تدریسی سلسلہ جاری رکھنا ان کے غیر معمولی عزم اور خدمتِ دین سے وابستگی کی علامت ہے۔ انہوں نے منبر کو معاشرے کی اصلاح، بیداریِ فکر اور نسل نو کی تربیت کے لیے موثر ذریعہ بنایا۔ تقریب کے اختتام پر دارالعلوم الجعفریہ کربلا، خوشاب کے ساتھ ان کی طویل وابستگی کا تذکرہ کیا گیا اور علامہ ملک اعجاز حسین نجفی کی صحت، عافیت اور طول عمر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔







