علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت الفجر انسٹیٹیوٹ میانوالی میں محفلِ میلادِ مصطفیٰؐ کا انعقاد

04 ستمبر, 2026 08:53

شیعیت نیوز : الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محفلِ میلادِ مصطفیٰ (ص) کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور سربراہ الفجر انسٹیٹیوٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔ اس پروقار تقریب میں علاقے کے مختلف کالجز، اسکولز اور جامعات کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ عارف حسین واحدی کا دورہ گلگت بلتستان، خطے سے فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے پر زور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حسین نقوی نے سیرتِ طیبۂ رسولِ اکرم (ص) کی روشنی میں علم کے حصول اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم یافتہ نسل ہی ایک باشعور، باکردار اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد بنتی ہے، لہٰذا معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔

محفل کے دوران حسنِ قرائت اور حسنِ نعت کے شاندار مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی کے ہاتھوں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد اور نقد انعامات، جبکہ معزز ججز کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔ یہ تقریب محبتِ رسول (ص) کے فروغ اور طلبہ کی علمی و ادبی صلاحیتوں کو نکھارنے کے حوالے سے ایک شاندار کاوش ثابت ہوئی۔

9:43 صبح ستمبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔