مدرسۃ الولایہ میں اسٹیٹ بینک کے زیرِ اہتمام اسلامی بینکاری پر خصوصی سیشن کا انعقاد، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے کاوشوں کی تعریف
شیعیت نیوز : اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بی ایس سی اسلام آباد کی جانب سے مدرسۃ الولایہ کے طلباء کے لیے مالیاتی آگاہی اور اسلامی بینکاری کے شرعی و پیشہ ورانہ پہلوؤں پر ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اسٹیٹ بینک کے ماہرین نے طلباء کو اسلامی اور روایتی بینکاری کے بنیادی اصولوں، ارتقاء اور دونوں کے درمیان پائے جانے والے اہم فرق سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : قومی پیغامِ امن کمیٹی کا دورہ سکردو، بلتستان میں بین المسالک ہم آہنگی اور امن کی تعریف
مدرسۃ الولایہ کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے طلباء کی رہنمائی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ان کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں ایسے اقدامات کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔







