موساد کی بڑی ناکامیاں: ایران ڈیسک کے سربراہ سمیت دو افسران برطرف
موساد
شیعیت نیوز : اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ایجنسی موساد کے شعبۂ انٹیلی جنس کے سربراہ اور ایران ڈیسک کے سربراہ کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں افسران ایران میں نظام کی تبدیلی کے منصوبے کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر چکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ گوفمن کے درمیان ابتدا ہی سے اختلافات موجود تھے، تاہم ان کی برطرفی وسیع تنظیمی اصلاحات اور موساد کی ازسرِ نو تشکیل کے عمل کا حصہ بھی ہے۔ تاہم اسرائیلی ذرائع کے مطابق دونوں عہدیدار مکمل طور پر ادارے سے الگ نہیں ہوں گے بلکہ ممکن ہے کہ انہیں موساد کے اندر دیگر ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی میں سعودی خام تیل کی امریکہ کو درآمدات صفر، 40 برسوں کا غیر معمولی ریکارڈ
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سابق صہیونی آرمی چیف گادی آئزنکوٹ بھی حال ہی میں ایران کے خلاف جنگ کو بے مقصد قرار دے چکے ہیں اور اعتراف کر چکے ہیں کہ ایران میں نظام کی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ محورِ مقاومت کی پائیداری اور دہشتگرد ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں کی ناکامی کے بعد صہیونی حکومت بھی اندرونی بحران کا شکار ہے، اور موساد میں یہ تبدیلیاں اس امریکی-صہیونی منصوبے کی ناکامی کا اعتراف ہیں۔







