قالیباف کا امریکہ کو طنزیہ جواب: دھمکیاں اور مذاکرات کا سیاسی ڈراما جاری ہے، ناکام پالیسی تبدیل کرو
محمد باقر قالیباف
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جمعرات کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی رویے کو "مسلسل تضادات کا شکار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بڑے حملوں کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور دوسری جانب اچانک مذاکرات کی بات شروع کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پہلے بڑے حملے کی بات کی جاتی ہے، پھر اچانک مذاکرات کی پیشکش سامنے آ جاتی ہے — یہ ایک دہرایا جانے والا سیاسی ڈراما ہے۔
قالیباف نے کہا کہ دباؤ ڈالنے کے لیے دھونس، وعدہ خلافی اور جعلی خبروں کا سہارا لینا واشنگٹن کی ناکام پالیسی کا حصہ بن چکا ہے، جو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقِ مقابل کو حقائق تسلیم کرتے ہوئے اپنی سابقہ ذمہ داریوں اور وعدوں پر عمل کرنا چاہیے، کیونکہ کھوکھلی دھمکیاں اور بار بار مؤقف تبدیل کرنا مسائل کا حل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن رضائی کا امریکہ کو سخت انتباہ: آبنائے ہرمز میں متبادل راستے کی اجازت نہیں دیں گے
قالیباف نے مزید کہا کہ دھونس، ٹوٹے ہوئے وعدے اور جھوٹا پروپیگنڈا ایک ناکام پالیسی ثابت ہو چکے ہیں۔ حقائق کو تسلیم کریں اور اپنے وعدے پورے کریں، مزید سیاسی تماشوں کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دہشتگرد ٹرمپ اور یزیدی سعودی رجیم کی ایران مخالف جارحیت ناکام ہو چکی ہے، اور محورِ مقاومت کی پائیداری نے امریکہ کو سفارتی پناہ گاہ تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ قالیباف کا یہ موقف ایران کی جانب سے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرنے اور مذاکرات کے لیے حقیقی شرائط طے کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔







