محسن رضائی کا امریکہ کو سخت انتباہ: آبنائے ہرمز میں متبادل راستے کی اجازت نہیں دیں گے

07 اگست, 2026 14:58

شیعیت نیوز : ایرانی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے جمعرات کی شب جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ محاصرہ اور کشیدگی برقرار رہی تو امریکی بحری جہازوں اور فوجی اہلکاروں کو سنگین خطرات اور ممکنہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اپنی پالیسی تبدیل کرے، کیونکہ ایران موجودہ صورتحال کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔

محسن رضائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے کوریڈور یا متبادل بحری راستے کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کی اہم ترین گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور اس حوالے سے پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کے اثرات سمندری سلامتی اور عالمی توانائی منڈیوں پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج کا سعودی فوجی مراکز پر زبردست حملہ، سینکڑوں ہلاک، فوجی کیمپ اور اسلحہ گودام تباہ

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دہشتگرد ٹرمپ اور یزیدی سعودی رجیم کی ایران مخالف جارحیت ناکام ہو چکی ہے، اور محورِ مقاومت کی پائیداری نے امریکہ کو آبنائے ہرمز میں ایران کی بالادستی تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حال ہی میں نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران اور امریکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر ابتدائی فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں، تاہم ایران کی شرط یہ ہے کہ جہازوں کی مکمل نگرانی تہران کو دے دی جائے گی۔

4:11 شام اگست 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔