یمنی افواج کا سعودی فوجی مراکز پر زبردست حملہ، سینکڑوں ہلاک، فوجی کیمپ اور اسلحہ گودام تباہ

07 اگست, 2026 14:55

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی انٹیلیجنس نے سعودی افواج اور ان کے حامی دستوں کی بڑی فوجی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جس کے بعد الرویک، العبر، الثنیہ اور دیگر فوجی مراکز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں سعودی حمایت یافتہ مسلح عناصر کے سینکڑوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، متعدد فوجی کیمپ، اسلحہ گودام اور تنصیبات تباہ ہو گئیں جبکہ کئی فوجی گاڑیاں اور ساز و سامان بھی تباہ کر دیا گیا۔

یحییٰ سریع نے واضح کیا کہ یہ کارروائی سعودی عرب کی جانب سے یمن کے خلاف جاری محاصرے اور فوجی اقدامات کا براہِ راست جواب ہے اور سعودی عرب کو خبردار کیا کہ یمن کے خلاف کسی بھی نئی کارروائی یا کشیدگی کے نتائج کی مکمل ذمہ داری ریاض پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گرد جہنم واصل

یحییٰ سریع نے سعودی حمایت یافتہ یمنی جنگجوؤں سے اپیل کی کہ وہ سعودی کیمپوں کو چھوڑ کر اپنے وطن اور عوام کی صفوں میں واپس آ جائیں اور واضح کیا کہ یمنی مسلح افواج ہر قسم کی ممکنہ کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں اور ملک کا محاصرہ ختم ہونے تک محاصرے کے بدلے محاصرہ کی پالیسی جاری رہے گی۔

4:11 شام اگست 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔