نیو یارک ٹائمز اور روئٹرز کی رپورٹ: ایران اور امریکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر ابتدائی فریم ورک پر متفق

06 اگست, 2026 12:27

شیعیت نیوز : معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران اور امریکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ابتدائی فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت تجارتی نقل و حمل دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، تاہم ایران کے ایٹمی پروگرام اور دیگر اختلافات پر مذاکرات فی الحال ملتوی کر دیے جائیں گے۔ پہلے جہازوں کی آمدورفت بحال ہوگی، پھر بڑے اختلافات پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب روئٹرز نے ایک ایرانی اعلیٰ سطحی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں ایک عبوری منصوبے پر عمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جس میں داخل ہونے والے جہازوں کی مکمل نگرانی تہران کو دے دی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت آبنائے ہرمز سے جہازوں کے نکلنے کا راستہ ایران اور عمان کے درمیان سے گزرے گا اور عمان تہران کی اطلاع کے بعد جہازوں کو نکلنے کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کا شہید عارف الحسینیؒ کی برسی پر پیغام؛ “5 اگست تاریخ کا سیاہ دن، شہید قائد نے مظلوموں کی آواز بلند کی”

ذرائع کے مطابق تہران آبنائے ہرمز کو کھولنے کے متبادل کو قبول کرنے کا امکان نہیں رکھتا، اور ایران اپنی مکمل نگرانی اور کنٹرول برقرار رکھنے پر مصر ہے۔ گزشتہ روز ایرانی فوج کے معاون رابطہ کار ایڈمرل سیاری نے بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز، شمالی بحرہند اور بحیرۂ عمان میں ایران کی اجازت کے بغیر کوئی نقل و حرکت ممکن نہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں امریکی-صہیونی جارحیت کے خلاف مقاومتی محاذ کی کارروائیاں جاری ہیں، اور ایران کی دفاعی خودکفالت نے عالمی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کر دیا ہے۔

1:33 شام اگست 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔