سی این این کا چونکا دینے والا انکشاف، امریکہ کے 80 فیصد تھاڈ میزائل خرچ، ہتھیاروں کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا
شیعیت نیوز : امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی فوج اپنے فضائی دفاعی اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے ذخائر کا بڑا حصہ استعمال کر چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے تھاڈ فضائی دفاعی نظام کے تقریباً 80 فیصد میزائل، پیٹریاٹ میزائلوں کے قریب نصف ذخائر اور ٹام ہاک کروز میزائلوں کے تقریباً نصف ذخائر بھی اس جنگ میں استعمال کر ڈالے ہیں۔ اس کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے انتہائی درست زمین سے زمین پر مار کرنے والے تقریباً تمام ہتھیار بھی خرچ ہو چکے ہیں۔
سی این این نے بتایا کہ امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے وزارتِ جنگ کو اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی پر خبردار کیا ہے جو اب پینٹاگون کی اہم ترین تشویش میں شامل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں، فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر پیش رفت متوقع
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی فضائی دفاعی نظام کے ذخائر میں کمی پر خلیج فارس کے بعض ممالک نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ اپنی سلامتی کے لیے امریکی دفاعی چھتری پر انحصار کرتے ہیں۔
یہ انکشاف ثابت کرتا ہے کہ ایران نے اپنی مزاحمت سے امریکہ کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے جہاں دنیا کی نام نہاد سپر پاور کے ہتھیار ختم ہو رہے ہیں اور وہ کسی نئی جنگ کے لیے قابلِ ذکر صلاحیت نہیں رکھتی۔







