پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں، فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر پیش رفت متوقع

05 اگست, 2026 21:34

شیعیت نیوز : ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس 4 اور 5 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

ایرانی وزارتِ صنعت، کان کنی و تجارت کے وزیر سید محمد اتابک ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے۔

اجلاس کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر پیش رفت، ٹرانزٹ نظام کو مزید آسان بنانے، سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم لشکرِ جھنگوی و سپاہِ صحابہ کے دہشتگرد جہنم واصل

مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اس اجلاس کو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو وسعت دینے اور باہمی تجارت میں اضافے کے لیے انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جو پاک ایران تعلقات کے نئے دور کی عکاسی کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور ایران کے تعلقات ہر شعبے میں مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے امکانات روشن ہیں۔

10:46 شام اگست 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔