ایران کے ساتھ امریکہ سے کوئی مذاکرات نہیں، ترجمانِ وزارت خارجہ

03 اگست, 2026 16:57

شیعیت نیوز: ایرانی ترجمانِ وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا ہے کہ اس وقت امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات جاری نہیں، بلکہ موجودہ مذاکرات صرف ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور مسقط گزشتہ ہفتے سے اس معاملے پر سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں جن میں کسی تیسرے فریق کی شمولیت نہیں۔ امریکی جارحیت اور بحری محاصرے کے خاتمے کے بغیر آبنائے ہرمز کی صورتحال میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔

چین کے ایران و امریکہ کے درمیان ثالث بننے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے بقائی نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے امور میں پاکستان بدستور ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور قطر معاونت فراہم کر رہا ہے، جبکہ چین ایران کا دوست ملک ہے مگر اسے نیا ثالث قرار دینا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تہران میونسپلٹی کا اربعین کے لیے بڑے پیمانے پر خدمتی انتظامات مکمل

علاقائی تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایران کی تمام فوجی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور وہ کسی علاقائی ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم خطے کے ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف امریکی حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

انہوں نے خطے کے ممالک کو مشترکہ سلامتی کے قیام کے لیے ایک علاقائی سکیورٹی نظام تشکیل دینے پر بھی زور دیا تاکہ بیرونی مداخلت کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

6:09 شام اگست 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔