بزدل ٹرمپ ایران پر حملہ منسوخ کرنے پر مجبور، ایرانی طاقت کے سامنے پیٹھ دکھا کر بھاگ گیا

02 اگست, 2026 14:45

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایران پر حملہ منسوخ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایرانی ٹیلی ویژن نے اسے بزدل ٹرمپ کا ایران کو دی جانے والی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنا قرار دیا ہے۔

یہ اتفاق ٹرمپ کی مجبوری تھی کیونکہ ایران نے جن اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری کی تھی اس کی خبر امریکی قیادت تک پہنچا دی گئی تھی اور امریکہ جان گیا تھا کہ ایرانی جوابی کارروائی کے نتائج ناقابلِ برداشت ہوں گے۔

یہ وہی سبق ہے جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ایرانی قوم کو دے گئے تھے کہ امریکہ کی مثال اس کتے کی ہے جو ڈر کر پیٹھ دکھا کر بھاگتا ہے تو تم اس کا پیچھا کرتے ہو اور جو پوری طاقت کے ساتھ اس کی طرف بڑھتا ہے وہ پیٹھ دکھا کر بھاگ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ احمد اقبال رضوی کا دوٹوک اعلان، مشی کسی صورت نہیں رکے گی، ذاکرین کو تھانوں میں لے جانا کس قانون میں لکھا ہے

آج ایک بار پھر تاریخ نے ثابت کیا کہ امام خمینیؒ کی یہ بات حرف بہ حرف درست تھی، ایران نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دنیا کی نام نہاد سپر پاور منسوخی کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گئی۔ ایران کا یہ اقدام پوری دنیا کے مظلوموں کے لیے پیغام ہے کہ استقامت اور طاقت کے سامنے ظالم کو جھکنا پڑتا ہے۔

4:13 شام اگست 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔