خبیث آل سعود فلسطین کو سودے بازی کا موضوع بنا رہے ہیں: سینیٹر مشتاق احمد خان
سینیٹر مشتاق احمد خان
شیعیت نیوز : پاکستان رائٹس موومنٹ کے چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد خان نے خبیث سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ ممکنہ سودے بازی پر سخت الفاظ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کوئی سودے بازی کا موضوع نہیں۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ سعودی عرب سول نیوکلیئر ڈیل کے بدلے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے اور ابراہام اکاؤڈز کا حصہ بننے سے باز رہے۔ سعودی حکومت کو چاہیے کہ فلسطین کے موقف پر کسی سمجھوتے سے باز رہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے یا کسی بھی قسم کے تعلقات کی بحالی کے ہر دباؤ کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرے، اور عالمی سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت میں مزید مؤثر سفارتی کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں : اربعین زائرین کی گم شدہ اشیاء کے لیے ایران کا جدید QR کوڈ سسٹم
انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اور ان کے حقوق کو کسی بھی قسم کی معاشی یا جوہری سودے بازی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ خبیث آل سعود اگر اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی طرف بڑھتے ہیں تو یہ فلسطینی کاز کے ساتھ کھلی غداری ہوگی۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ فلسطین کے موقف سے پیچھے نہ ہٹے اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے۔







