میڈیا وار، پاکستانی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا بدبودار کردار
میڈیا وار
شیعیت نیوز : میدان جنگ میں شکست کے بعد اب میڈیا وار کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں پاکستانی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا بدبودار کردار سامنے آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کا سڑکوں پر نکلنا ہزاروں نمازِ شب سے افضل ہے، آیت اللہ فاضل لنکرانی
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکی سفارتخانے کی طرف سے پاکستانی صحافیوں، انفلونسرز، یوٹیوبرز اور تجزیہ کاروں کے لیے تازہ ہدایات جاری کی گئی ہیں:
- ایران اسرائیل پر حملہ کرنے کے بجائے برادر مسلمان ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔ اس طرح رپورٹ کرو۔
- ایرانی حکومت بےاختیار ہے اور سب اختیارات سپاہ پاسداران کنٹرول میں ہے۔ سارا قصور سپاہ پاسداران کا ہے۔ دفاع کو جارحیت بنا کر دکھایا جائے۔
- جنگ کے موجودہ راؤنڈز کے لیے ایران غلطی پر ہے۔ کہا جائے کہ ایران نے سعودی، قطری اور اماراتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ نہ بتایا جائے کہ ان ممالک کے بحری جہازوں نے مفاہمتی یادداشت (MoU) کی خلاف ورزی امریکہ کے حکم پر کی تھی۔
- سعودی عرب کی یمن کے خلاف جارحیت کا ذکر نہ کیا جائے۔ یمن کی جوابی کارروائی کو جارحیت کہا جائے۔
یہ ہدایات واضح طور پر اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد اب حقیقت کو چھپانے اور عوامی رائے کو گمراہ کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم حق کو کبھی چھپایا نہیں جا سکتا۔







