کتائب حزب اللہ عراق کی یمن کی بحری ناکہ بندی کی بھرپور حمایت

21 جولائی, 2026 10:37

شیعیت نیوز : کتائب حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں یمن کی مسلح افواج اور انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی کے اقدام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قم المقدسہ میں شہید رہبر انقلاب کے تعزیتی جلسے کا انعقاد

بیان میں یمن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدام گزشتہ تقریباً بارہ برس سے یمنی عوام پر مسلط کیے گئے ظالمانہ محاصرے کا قانونی اور جائز جواب ہے۔

کتائب حزب اللہ عراق نے مزید کہا کہ یمن کا یہ جرات مندانہ فیصلہ محاصرے کے بدلے محاصرہ اور کشیدگی کے بدلے کشیدگی کی نئی تزویراتی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، جو یمن کی خودمختاری کے دفاع اور اس کے سلب شدہ حقوق کی مکمل بحالی کے عزم کا اظہار ہے۔

3:28 شام جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔