ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج اور عمرہ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

14 جولائی, 2026 07:43

شیعیت نیوز : ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ اور تہران میں سعودی عرب کے سفیر نے حج و عمرہ سے متعلق دوطرفہ تعاون کے فروغ، عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور عمرہ ویزوں کے بروقت اجرا کے طریقہ کار پر تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ادارہ حج و زیارت کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے تہران میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران رشیدیان نے حج کے کامیاب انتظامات اور ایرانی عازمین کو سہولیات کی فراہمی میں سعودی حکام اور متعلقہ اداروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی میڈیا چھپانے میں مصروف: ایران کی جوابی کارروائیوں سے امریکی اڈے تباہ

دونوں فریقوں نے حج اور عمرہ کے انتظامات سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ عازمین کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون اور ضروری رابطہ کاری کو جاری رکھا جائے۔

ملاقات میں خاص طور پر ایرانی عازمین کے لیے عمرہ ویزوں کے بروقت اجرا کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ عمرہ آپریٹر کمپنیاں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق زائرین کو مقدس مقامات کی جانب روانہ کر سکیں۔

9:12 صبح جولائی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔