قالیباف نے آکسیوس کو “فاکسیوس” کہہ دیا، امریکی جعلی خبروں کی شدید مذمت
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مذاکرات سے متعلق مبینہ جعلی خبروں کی اشاعت پر امریکی ویب سائٹ آکسیوس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “فاکسیوس” کا نام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قالیباف نے ایک پیغام میں کہا کہ “مجھ پر اعتماد کریں” والی نفسیاتی مہم ناکام ہونے کے بعد اب امریکی حلقے دوبارہ آکسیوس کے ذریعے جعلی خبریں پھیلانے کے پرانے طریقے پر لوٹ آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ، پہلا مرحلہ نافذ کیے بغیر دوسرے مرحلے کی بات بے معنی ہے، خلیل الحیہ
قالیباف نے مذاکرات سے متعلق آکسیوس کی رپورٹس کو امریکی نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی ناکامی کے بعد شروع کیا گیا۔ آکسیوس میڈیا، جو وائٹ ہاؤس کی جعلی خبروں کے پھیلاؤ کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا جاتا ہے، کو محمد باقر قالیباف نے انگریزی لفظ “Faux” سے اخذ کرتے ہوئے طنزیہ طور پر “فاکسیوس” کا لقب دیا ہے۔







