اسرائیلی اعتراف: ایران کے ساتھ جنگ ناگزیر، تل ابیب خوفزدہ

06 مئی, 2026 16:46

شیعیت نیوز : اسرائیلی اعتراف: "ایران کے ساتھ جنگ اب ناگزیر ہے!” عبرانی اخبار "معاریو” کے دفاعی تجزیہ کار ایوی اشکینازی کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج (IOF) اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ ایران کے ساتھ لڑائی کا ایک اور دور اب اٹل ہے۔ اسرائیلی عسکری حکام ایران کے اندر ہونے والی متعدد کارروائیوں کو انتہائی تشویشناک قرار دے رہے ہیں، جن میں سب سے اہم تہران کا یہ پختہ عزم ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر افزودہ یورینیم سے دستبردار نہیں ہوگا اور نہ ہی اپنے ایٹمی پروگرام کو ترک کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے حملوں کا سلسلہ جاری، اسرائیلی فوج کے متعدد ٹھکانے نشانہ

قابض فوج نے ٹرمپ انتظامیہ کو واضح کر دیا ہے کہ اگر ایران کی افزودہ یورینیم کی سپلائی لائنز کو فوری طور پر عسکری طاقت سے نہ کاٹا گیا، تو اسرائیل کے لیے بقا کی جنگ (Existential War) کا آغاز ہو جائے گا۔ اسرائیل نے ایران کے زیر زمین ایٹمی مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے نئے بنکر بسٹر (Bunker Buster) میزائلوں کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ تل ابیب کا یہ جنگی جنون دراصل اس کی اسٹریٹجک شکست کا اعتراف ہے؛ وہ جانتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایران کی ایٹمی ڈھال مزید مضبوط ہو رہی ہے اور مذاکرات کی میز پر تہران کا ہاتھ اب پہلے سے کہیں زیادہ بلند ہے۔

9:40 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔