مسلمانوں کا مسجد کے ساتھ رابطہ ضروری ہے: آیت الله حافظ ریاض نجفی

07 فروری, 2026 19:30

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اہم باتوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی اولاد کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے اور مسلمان کا مسجد کے ساتھ رابطہ ضروری ہے۔ قرآن کا حکم ہے کہ یتیم اور مسکین کا خیال رکھو، ایک دوسرے کو روزمرہ استعمال کی چیزیں دو۔ انسان جب کسی تکلیف میں ہوتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ اسلام پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔ قوم کو ہدایت اور ایمان پر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص ہدایت اور ایمان پر قائم رکھے گا اس میں ایمان مضبوط ہوگا، اور جس میں شرک زیادہ ہوگا اس میں ایمان کم ہوتا جائے گا۔ یہودی ظلم کرتے تھے، سود کھاتے اور اللہ کی راہ سے روکتے تھے جس سے اللہ نے منع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ بشیر حسین نجفی کا بیان: اسلام آباد دھماکہ غدار ہاتھوں کا نتیجہ ہے، متعلقہ ادارے احتساب کریں

آیت اللہ نجفی نے کہا کہ پیدا ہوتے ہی بچے کو پہلا لفظ اللہ سنایا جائے، اس کی اعلیٰ تربیت کی جائے کیونکہ تربیت پر ہی اس کی باقی زندگی کا انحصار ہے۔ صحیح تربیت ہوگی تو اخلاق اچھا ہوگا، نماز، روزہ، حج، خمس و زکوٰة کا پابند ہوگا، ایمان مضبوط ہوگا اور اس کے نیک اعمال قبول ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے قرض لیں تو وعدے کے مطابق واپس بھی کریں، اگر تاخیر کی تو گنہگار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمان کے ساتھ یقین بھی ضروری ہے جس کی کئی قسمیں ہیں، عین الیقین یہ ہے کہ انسان کسی کام کو اپنی آنکھوں سے دیکھے۔

2:26 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top