جنگ چھیڑی تو امریکی اڈے خلیجی پانیوں سے فلسطین تک تباہ ہوں گے، ایرانی فوج کا ٹرمپ کو پیغام
شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے ترجمان: اگر ٹرمپ نے جنگ کا انتخاب کیا تو مقبوضہ علاقوں سے خلیجی پانیوں تک تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کا راستہ اختیار کیا تو ایران کی مسلح افواج پورے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: «ہماری مسلح افواج آسانی سے 🇺🇸 امریکی اڈوں تک پہنچ سکتی ہیں، ان کے خطرے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور ہمارا پیغام واضح ہے: ہم مضبوطی اور عزم کے ساتھ ایران کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔»
یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم انقلاب کی تدبیر سے ایران بڑے المیے سے محفوظ رہا، سید حسن خمینی
ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کے پاس جدید میزائل، ڈرون اور دیگر دفاعی صلاحیتیں موجود ہیں جو خلیج فارس، بحیرہ احمر، عراق، شام، لبنان کے قریب اور مقبوضہ فلسطین میں موجود امریکی اڈوں کو فوری اور مؤثر طور پر نشانہ بنا سکتی ہیں۔
ان کا یہ بیان حالیہ امریکی دھمکیوں، پابندیوں کی تجدید اور خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ایرانی فوج نے بارہا تاکید کی ہے کہ ایران دفاعی جنگ لڑے گا اور کسی بھی جارحیت کا جواب "متناسب اور تباہ کن” ہوگا۔







